مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، اور دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں . یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ آج شہدا کے خون کے صدقے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے .

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنج کا سامنا ہے، دشمن سرحد پار سے دہشتگردی کو اسپورٹ کررہا ہے، لیکن مسلح افواج اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں . انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں اٹل ہیں، ہماری کشمیریوں سے محبت اور بندھن لازوال ہے . وزیر دفاع نے کہاکہ ہمیں اندرونی اور بیرونی دشمنوں کایکجان ہوکر مقابلہ کرنے کا عہد کرنا ہوگا . . .

متعلقہ خبریں