ملک کے کن شہروں میں پراپرٹی کی مالیت بڑھنے کا امکان ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے رواں ماہ کے دوران 40 سے زائد شہروں میں غیر منقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاکہ انہیں منصفانہ مارکیٹ ویلیو کے برابر لایا جا سکے۔
ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹیز کی نئی ویلیوایشن ٹیبل ستمبر 2024 میں جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل ایف بی آر نے 13 ستمبر 2022 کو ویلیوایشن ٹیبل جاری کیے تھے۔
ایف بی آر نے شہروں کے مختلف حصوں کے محل وقوع اور منصفانہ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے 40 سے زائد شہروں میں نظرثانی کی تجویز دی ہے۔
جن شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جا رہا ہے ان میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔