کوہلو،امدادی سامان سیلاب زدگان کی بجائےصحافیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، متاثرین کی پریس کانفرنس
کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو میں سیلاب متاثرین نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان ان تک پہنچنے کے بجائے ڈسٹرکٹ پریس کے صحافیوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ اس غیر منصفانہ تقسیم کا مقصد میڈیا کی حمایت حاصل کرنا اور اپنی تعریفیں کروانا ہے، اور باقی سامان غریبوں میں تقسیم کرنے کے بجائے خود ہڑپ کرنا ہے،، یہ سارا پروگرام لیویز فورس کے زیر انتظام ہوا اور سارا سامان خود لیویز فورس کے ایف ٹی آر نے پہنچائی