ایوب قریشی پر تشدد اور بچوں کی گرفتاری میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، مالک بلو چ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مر کز ی سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد المالک بلو چ نیشنل پارٹی کے مرکزی نا ئب صدر ایوب قریشی کے گھر کراچی میں فرئیرپولیس تھانہ کے چھاپے جس میں کسی وارنٹ کے بغیر گھر میں داخل ہونے چادر و چاردیواری کے تقدوس کو پامال کرتے ہوئے پارٹی کے بزرگ رہنما ایوب قریشی پر انسانیت سوز تشدد اور بچوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے سندھ میں پولیس کی گردی اور قانون سے تجاوز کے غیر قانونی اقدامات پر سندھ حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی رہنما پر بلاجواز پولیس تشدد کی انکوائری کی جائے اور زمہ دار پولیس افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ نیشنل پارٹی اپنے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔