محکمہ صحت بلوچستان میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی آڈٹ رپورٹ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے بلوچستان کے محکمہ صحت کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں، محکمہ& صحت میں 4 ارب 41 کروڑ روپے کے غیر قانونی اخراجات ہوئے۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مدِ میں 10 کروڑ 79 لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی گئی، 1 کروڑ روپے کی ادائیگی میں فراڈ سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔