حب ڈیم کے اسپیل وے کی دیوار سے مگر مچھ کی ندی میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
حب(قدرت روزنامہ)حب ڈیم کے اسپیل وے کی دیوار سے مگر مچھ کو ندی میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اسپیل وے کی دیوار کے قریب نہانے اور موج مستی میں مصروف لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم حب انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ابھی تک کوئی اقدام سامنے نہ آسکا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب ڈیم جو کہ سیلابی ریلوں سے لبالب پانی سے بھر چکا ہے اور اسپیل وے سے اضافی پانی کا اخراج ہنوز جاری ہے گزشتہ روز وہاں پکنک منانے میں مصروف لوگوں نے ڈیم کے اسپیل وے کی دیوار سے ایک مگر مچھ کو حب ندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ لیا اور اُسکی ودیڈیو بناکرسوشل میڈیا پرو ائرل کردی بتایا جاتا ہے کہ ا س موقع پر نہ صرف وہاں پکنک منانے اور موج مستی میںمصروف لوگوں میں بلکہ ندی کنارے آبادیوں میں بھی خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔