بلوچستان

بلوچستان میں حقوق کی فراہمی ،طاقت کے استعمال سے اجتناب وقت کی اہم ضرورت ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کیلئے حقوق کی فراہمی ،طاقت کے استعمال سے اجتناب وقت کی اہم ضرورت ہے حق دو بلوچستان مہم جاری ہے صوبہ بھر میں مہمات کے ذریعے جماعت اسلامی کی دعوت ہر عام وخاص،ہر دروازے تک پہنچانے کی جدوجہدکریں گے بدعنوانی بڑوں کی سرپرستی میں ہورہی ہے احتساب کے ادارے خاموش اور درپردہ ساتھ دے رہی ہے ۔حساب اور احتساب ،عدل وانصاف ،قانون کی حکمرانی نہ ہونوجوان بے روزگار ،کاروبار تجارت پر پابندی اورمقتدرقوتوںکاقبضہ ہوان حالات میں ترقی امن خوشحالی کے بجائے بدامنی بدعنوانی اورکرپشن وکمیشن ورشوت کا بازارگرم ہوگا ان مظالم کے خلاف سب کو ہمارے ساتھ دیناہوگابلوچستان کوجماعت اسلامی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتاہے ۔بلوچستان میں قانون کی حکمرانی ،انصاف اورعدل نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یکم ستمبر سے بلوچستان بھر میں حق دوبلوچستان ،حق دوعوام کو مہم شروع کیا گیا ہے مہم کے دوران عشرہ سیرت بھی منایاجارہا ہے صوبہ بھر میں امیر صوبہ کااستصواب بھی جاری ہے امرائے اضلاع ،ذمہ داران حق دو مہم کی کامیابی ،عشرہ سیرت اوراستصواب کے عمل کی نگرانی کریں آن لائن ممبر سازی میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کریں جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی منصوبہ بندی کریں جماعت اسلامی کی سیاسی پارلیمانی سماجی فلاحی خدمات سے عوام کو آگاہ کریں جماعت اسلامی کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہوگیے اب عوام باشعور ہوگئے ہیں میڈیاکا دور ہے سب کو آسانی سے جماعت اسلامی کی خدمت سے آگاہی دی جاسکتی ہے ۔سب کو آزمانے کے بعد سب ناکام بھی ہوئے مہنگائی بے روزگاری مسائل میں اضافہ ان سب کی ناکامی کے اسباب ہیں جماعت اسلامی کو جب بھی جماں بھی اقتدارمیں حصہ ملا بڑے عوامی سیاسی سرکاری تنظیمی عہدے وذمہ داریاں ملی الحمداللہ ہر جگہ دیانت داری سے خدمات سرانجام دیکر سرخروہوئے ۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کے قیام ،عوام کو حقوق کی فراہمی، مہنگائی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام الناس کے مسائل کا حل چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی میں ہے الحمداللہ صرف جماعت اسلامی عوام کا کیس لڑرہی ہے ۔

متعلقہ خبریں