کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ہمراہ صوبے میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ بلوچستان شہاب علی شاہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور در پیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اجلاس کو صوبے کی جغرافیہ ، اور سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار سے متعلق بھی بریف کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق یک طرفہ بیانہ چلایا جاتا ہے جو کہ افسوسناک ہے صوبے میں بحالی امن کیلئے اقدامات کو موثر بنایا جاررہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے یہ جنگ صرف فوج اور سرمچاروں کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ہے اس جنگ میں لڑنے والے ہر شخص پر یہ تصور واضح ہونا ضروری ہے کہ تخریب کاروں کے خلاف ریاست کی سمت درست ہے اور ہم حق پر کھڑے ہیں دین اسلام کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ شر اور برائی کو روکنے کے لئے اس کا ہر صورت تدارک کیا جائے اور لڑنے کے ساتھ ساتھ لڑائی میں حصہ نہ لے سکنے والے افراد کم از کم سے دل میں اسے برا ضرور تصور کریں ، وزیر اعلٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو ترقی کے مواقعوں کی فراہمی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یوتھ پالیسی کا آغاز کیا ہے اس کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کو اخوت پروگرام کے تحت آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جارہے ہیں تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کے لئے صوبے کے قابل نوجوانوں کو دنیا بھر کی 200 معروف یونیورسٹیوں میں مکمل طور فنڈڈ پی ایچ ڈی سائنس اسکالرشپس آفر کی گئی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا ممکل خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کو موثر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومیت اور لسانی بنیادوں پر بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی صورتحال سے متعلق جس انداز سے بریف کیا وہ یقیناً قابل غور ہے ملک دشمن عناصر، مخالف قوتیں اور تخریب کار عناصر اس بات سے خائف ہیں کہ کہیں بلوچستان ترقی کی منازل نہ طے کرلے ہمیں دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور اس کی تمام اکائیاں اور ملک میں بسنے والی اقوام قومی یکجہتی سے ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنائیں گی
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…