آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دینے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، وفاقی سیکریٹری توانائی، نیپرا، کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کردیے .
ہائیکورٹ میں آئی پی پیز کو کپیسٹی چارجز دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی .


درخواستگزار کے وکیل سہیل حمید نے مؤقف دیا کہ سپریم کورٹ نے آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیا تھا . عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے بجائے کیپیسٹی چارجز وصول کیئے جارہے ہیں . سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا . کیپیسٹی چارجز وصول کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے . جب تک سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوتا کیپیسٹی چارجز کی وصولی روکی جائے .
ہائی کورٹ نے وفاق، وفاقی سیکریٹری توانائی، نیپرا و کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں