بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے‘ میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات ‘سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ہفتہ کو یہاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید نئیر حسین بخاری بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی سب سے مقدم ہے .

بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے اتحاد و اتفاق اور سیاسی مفاہمت سے ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے .
انہوں نے کہا کہ پرامن بلوچستان سے ہی سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی ممکن ہے . وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم سیاسی روا داری اور مثبت سیاسی سوچ کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں مفاد عامہ سے متعلق مثبت تجویز کا خیرمقدم اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں