وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مختلف قبائلی عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات
عوامی شکایات اور مسائل کی شنوائی ‘متعلقہ حکام کو موقع پر ہی کارروائی کی ہدایت
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کے روز یہاں مختلف قبائلی عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات کی۔
اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے عوامی شکایات اور مسائل کی شنوائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی فوری کارروائی کی ہدایت کی۔