پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں، بہادری و پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے، اپنے ہیروز کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اسلام آباد ایئرہیڈ کوارٹرز میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی .

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کے پی اے ایف بیسز پر یوم شہدا منایا جارہا ہے، جہاں 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا گیا . ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں، اپنے ہیروز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آئندہ نسلوں کے لیے قربانیوں کی مثال قائم کی . ایئر چیف نے عالمی منظر نامے میں پاکستان کی ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کے عزم کا آعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر اور دیگر شعبوں میں ترقی کے لیے کوشش جاری رکھے گی . ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور مقامی دفاعی صلاحیت کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے . . .

متعلقہ خبریں