کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی چڑیا گھر میں ایک اور مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے . مادہ ٹائیگر چڑیا گھر کی سب سے پرانی مکین تھی تاہم اسے کافی عرصے سے اکیلے رکھا ہوا تھا .

چڑیا گھر انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہہ مادہ ٹائیگر کی موت ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی . اسے چند ہفتوں سے صحت کے کئی مسائل درپیش تھے، اسے درکار علاج بھی فراہم کیا گیا لیکن وہ صحت یاب نہ ہوسکی چڑیا گھر میں اب 2 شیرنیاں، ایک شیر اور ایک شیر کا جوڑا بچا ہے . کے ایم سی حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر مر گئی ہے، جس کی عمر 30 سال تھی . بنگال ٹائیگریس کی طبعی موت ہوئی ہے . بنگال ٹائیگریس کی طبعی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہوتی ہے . . .

متعلقہ خبریں