چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور سب ٹیمیں شرکت کریں گی، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپیئن ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، سب ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کریں گی . لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بننے پر کوئی پریشانی نہیں ہے، جے شاہ سے کئی میٹنگز میں ملاقات ہو چکی ہے .

’چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور اس میں شرکت کے لیے تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز سے رابطے میں ہیں، چیمپیئن ٹرافی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے . ‘ محسن نقوی نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے، سلمان نصیر اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں نئے صدر کے حوالے سے حتمی مشاورت کی جائے گی . قذافی اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 30 ستمبر تک بیسمنٹ کا کام مکمل کر لیا جائے گا، پویلین اسٹیل کا ہو گا، رواں سال 31 دسمبر تک نئی بلڈنگ کھڑی ہو گی، قذافی اسٹیڈیم کے پورے انکلوژرز نئے بنیں گے . انہوں نے کہا ’کراچی اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، اسلام آباد میں دبئی اسٹیڈیم کی طرز پر نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا کام چیمپیئنز ٹرافی کے بعد شروع ہوگا، انٹرنیشنل ہوٹل سے بورڈ کو ریونیو ملے گا . . .

متعلقہ خبریں