جب بھی محبت ہوئی کسی سے چھپائی نہیں، شمین خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شمین خان نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہیں ہم نے بہت سے ڈراموں اور لائیو شوز میں دیکھا ہے، وہ ایک مضبوط عورت ہیں جو اپنے کیریئر بنانے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں، وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے خاصی حساس ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں محبت کے بارے میں کچھ دلچسپ رائے شیئر کی ہے۔
رمیز راجا کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ شمین خان نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کتنی بار پیار کر چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ کئی بار محبت میں گرفتار ہوئیں۔ ’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کتنی بار محبت ہوئی، محبت میں پاگل ہونا ضروری ہے، جب تک آپ محبت کو کھل کر انجوائے نہیں کریں گے تو محبت کا فائدہ نہیں ہے۔‘
شمین خان نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ آپ سے کوئی کتنا مخلص ہے، جب بھی کسی کی محبت میں گرفتار ہوئی اس کی خوبیاں دیکھ کر ہی اس سے پیار ہوا۔
جب بھی محبت ہوئی کسی سے چھپائی نہیں، اپنی فیملی کو اپنے پیار کے بارے میں بتاتی ہوں، صرف سچی محبت پر یقین رکھتی ہوں۔‘
انہوں نے کہا ’جب آپ کو احساس ہو جائے کہ آپ کا ساتھی طویل سفر میں آپ کے ساتھ چلنے والا نہیں تو اسے چھوڑ کر آگے بڑھ جائیں۔‘