انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سہولیات دے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی . دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ایک مہینے سے جلسہ جلسہ کا راگ الاپ رہے ہیں لیکن ان کے پاس جلسے کے لیے نہ فنڈز ہیں، نہ بندے ہیں اور نہ ہی سہولت کاری ہے . عظمٰی بخاری نے مزید کہا ہے کہ جلسے میں اداروں کے خلاف جو زہر اگلنا ہے وہ بیانات اور پریس کانفرنس میں بھی اگل رہے ہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی جیل سے نکلنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے . واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی جس کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی انتشار اور 9 مئی کرنے دیا جائے گا .
سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے، جیسے ہی 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ قریب آیا تو انہیں جلسہ یاد آگیا .
متعلقہ خبریں