کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق شخص کا مرنے سے قبل رہنما پیپلز پارٹی پر الزامات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شخص نے مرنے سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد آفریدی پر الزام عائد کر دیا۔
کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ناصر زمان نامی شخص جاں بحق ہوا، ناصر زمان نے مرنے سے پہلے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ رہنما پیپلز پارٹی امجد آفریدی اور مسلح لوگوں نے 6 ستمبر کو اسے اغواء کرنےکی کوشش کی، ان پر فائرنگ بھی کی گئی، پولیس انہیں تحفظ دے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر زمان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں فہد، یوسف اور امجد آفریدی کا بیٹا بابر اعظم نامزد ہے۔
امجد خان آفریدی نے الزام لگایا کہ ان کے فارم ہاؤس پر فائرنگ کی گئی جس میں کا بیٹا زخمی ہوا، تحقیقات کی جائے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ امجد خان آفریدی کے بیٹے پر فائرنگ کی اطلاع نہیں، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔