لکی مروت میں دہشتگردوں کی فائرنگ، ایس ایچ او کے 2بھائی جاں بحق
پشاور(قدرت روزنامہ) لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ لکی گاؤں اباخیل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ دہشت گردوں نے فائرنگ ایس ایچ او کے گھر پر کی۔