وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو


اسلام آباد / لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ محسن نقوی اور عطا تارڑ حکومت کے ساتھ جماعت اسلامی کے معاہدے پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کے لیے منصورہ آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔
نائب امیر جماعت نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔