پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سنگجانی میں آج ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قبل ازیں، سنگجانی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس میں سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو غیر موثر بنا دیا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو کارڈن آف کر دیا جبکہ شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔