گولیمار میں مسلح تصادم میں زخمی ایک اور نوجوان چل بسا


کراچی(قدرت روزنامہ) رضویہ تھانے کے علاقے گولیمار میں 25 اگست کو دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان دوران علاج چل بسا۔
نوجوان کی شناخت 25 سالہ محمد نعیم کے نام سے کی گئی مقتول محمد نعیم شیخ تیسرٹاؤن کا رہائشی تھا اورمقتول کا تعلق مذہبی جماعت سے تھا۔
مقتول نوجوان کی نمازجنازہ گزشتہ روزبعد نمازظہر سیدنا عثمان غنیؓ چوک سیکٹر50 تیسرٹاؤن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں مقتول نوجوان کے اہلخانہ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کے علاوہ مذہبی جماعت کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقتول کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
25اگست کوگولیمار میں دوگروپوں میں تصادم کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert