سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 4 ماڈل کار سے مانیٹرنگ کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کی مصروف شارع فیصل پر سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 4 ماڈل کاریں مانیٹرنگ کریں گی .
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جدید کیمروں اور ٹولز سے لیس سیف سٹی پراجیکٹ حکومت سندھ کی پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا .

اس موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے .
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 4 ماڈل کاروں کے ذریعے شارع فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کاریں شہر کی مانیٹرنگ کریں گی .
ان کا کہنا تھا کہ پُرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پراجیکٹ مستقبل قریب میں ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگا کیونکہ دور حاضر اور آئندہ کا زمانہ ماڈرن اور جدید تیکنیکس کے استعمال کا زمانہ ہوگا اور اگر ہم نے آج کوئی قدم نہ اٹھایا تو ہم عالمی سطح پر بہت پیچھے ہو جائیں گے .
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا اور سیف سٹی پراجیکٹ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں