سندھ

کراچی میں اگست کے دوران تقریباً 6ہزار وارداتیں رپورٹ


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اگست کے دوران قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چھینے و چوری کرنے کی 5ہزار 951 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے اپنی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں 656 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لی گئیں جبکہ 3ہزار 385 موٹر سائیکلیں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں۔
اسی طرح اگست کے مہینے میں 23 گاڑیاں شہریوں سے اسلحے کے زور پر چھینی گئیں اور 150 گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگست کے مہینے میں ڈاکو وارداتوں کے دوران 1737 قیتمی موبائل فونز چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق اگست میں اغوا برائے تاوان کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بھتہ خوری کے 6واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر قائد میں قتل و غارت گری کے 48 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں