ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کا 20 ملین فالوورز والا ‘ٹک ٹاک’ اکاؤنٹ بند


لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر علی خان المعروف علی حیدرآبادی کا 20 ملین فالوورز والا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اچانک بند ہوگیا۔
علی حیدرآبادی کا شمار اُن ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے ٹک ٹاک کی دُنیا میں شہرت حاصل کی۔
ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی کا مخصوص انداز اُن کا چلنے کا منفرد اسٹائل تھا، وہ آنکھوں پر لال رنگ کے شیشوں والا چشمہ لگاکر اور پینٹ اونچی کرکے منفرد انداز میں چلتے تھے، اُن کا یہی انداز اُن کی مقبولیت کی وجہ بنا۔
علی حیدرآبادی کے اس منفرد انداز نے اُنہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اُن کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 20 ملین ہوگئی تھی۔
اُنہوں نے ٹک ٹاک کے علاوہ، دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنے اکاؤنٹس بنائے جن میں فیس بُک، انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل شامل ہے۔ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہی علی حیدرآبادی کا ذریعہ معاش ہے لیکن اب اُن کا یہ ذریعہ معاش اُن سے چھین گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

حال ہی میں علی حیدرآبادی کی اہلیہ زینب نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں زار و قطار روتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کے شوہر کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اچانک بند ہوگیا ہے جس پر 20 ملین سے زائد فالوورز تھے۔
زینب نے ہاتھ جوڑتے ہوئے علی کے مداحوں سے اپیل کہ کہ وہ ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ ‘اَن بین علی حیدرآبادی اکاؤنٹ’ لگاکر اُن کی ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ جلد از جلد اُن کے شوہر کا اکاؤنٹ بحال ہوسکے۔
اُنہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری مدد کریں کیونکہ ٹک ٹاک ہی ہماری کمائی کا ذریعہ ہے۔
دوسری جانب علی حیدرآبادی نے پُرانا اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد اب ٹک ٹاک پر اپنا نیا اکاؤنٹ بنا لیا ہے جس کو اب تک تقریباً 38 ہزارسے زائد صارفین فالو کرچکے ہیں۔