گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری مسترد کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں چھٹے مشیر کی تعیناتی کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ کو 5 سے زیادہ مشیر مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
گورنر نے سمری وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجواتے ہوئے لکھا ہے کہ قانون کی رو سے سمری نامنظور کی جاتی ہے اور واپس بھجوائی جارہی ہے۔