کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی میں دھماکا
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سپرہائی وے سبزی منڈی میں نالے میں گیس بھرجانے کے سبب دھماکا ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد جائے وقوع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور انہوں نے شواہد جمع کرنے کے بعد اسے نالے میں گیس بھرجانے کا دھماکا قرار دیا۔KARACHI BLAST
پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے سبب گاڑی اور موٹر سائیکلیوں کو نقصان پہنچا۔
دریں اثنا ایکسپریس نیوز کو دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔