آزاد کشمیر کیلیے آئی پتی کی کراچی میں فروخت، ملزمان کی بریت کا کسٹم کورٹ کا فیصلہ معطل


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے لیے منگوائی گئی چائے کی پتی کراچی میں فروخت کرنے والے ملزمان کی بریت اور کسٹم کورٹ کا پتی واپس کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ میں آزاد کشمیر کے لیے منگوائی گئی چائے کی پتی کراچی میں فروخت کرنے والے ملزمان کی بریت اور کسٹم کورٹ کے پتی واپس کرنے کے خلاف کسٹم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
کسٹم کے وکیل خادم راجپر نے موقف دیا کہ ملزمان نے آزاد کشمیر کے لیے 530 ٹن سے زائد چائے کی پتی منگوائی تھی۔ آزاد کشمیر کے لیے منگوائی گئی چائے کی پتی پر 6 فیصد ٹیکس چھوٹ ملتی ہے۔ ملزمان نے چائے کی پتی آزاد کشمیر بھیجوانے کے بجائے کراچی میں فروخت کردی۔
وکیل کے مطابق کسٹم نے کراچی کے مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر چائے کی پتی برآمد کی تھی۔ کسٹم کورٹ نے کیس میں ملزمان کو بری کے ساتھ ہی چائے کی پتی بھی واپس کرنے کا فیصلہ دیا ہے، کسٹم کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ٹرائل کورٹ چائے کی پتی واپس کرنے کا حکم نہیں دے سکتی ہے۔
وکیل نے کہا کہ کسٹم کورٹ کے جج کے فیصلے کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو درخواست دی ہے، کسٹم کورٹ نے چائے کی پتی واپس نہ کرنے پر کسٹم حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر رکھی ہے۔
درخواست مںظور کرتے ہوئے عدالت نے کسٹم کورٹ کا چائے کی پتی واپس کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کے خلاف دائر کسٹم کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

7 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

20 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

30 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

43 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

48 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

52 mins ago