اسلام آباد: ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پی کر 2 خواتین، ایک مرد ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11/2 میں بظاہر زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین3 افراد ہلاک ہوگئے۔
تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق ایف 11/2 الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس پارٹی منعقد کی تھی۔
پارٹی کے دوران زہریلی شراب پینے سے مرد زابت ولد عبدالسبحان اور ایک خاتون (نامعلوم) کی موت واقع ہوگئی جبکہ ان کی تیسری ساتھی نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہوسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری خاتون نے ہی الصفاء ہائٹس کے اسٹاف اس معاملے کی اطلاع دی۔