اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین نے چاند کی مٹی سے اینٹیں تیار کی ہیں اور اب کا ارادہ ہے کہ ان اینٹوں کو چاند پر بھیج کر وہاں تحقیقی بیس تعمیر کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی سائنس دان چاند کی مٹی سے بطور نمونہ بنائی گئی اینٹیں خلا میں بھیجنے کا پروگرام بنا رہے ہیں جس کا مقصد یہ تجربہ کرنا ہے کہ آیا ان اینٹوں کو چاند پر خلائی بیس کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔
خلا کے ماحول میں رکھی گئی ان اینٹوں کے جائزے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ انتہائی ماحولیاتی شرائط میں یہ اینٹیں کس قدر پائیدار ہیں۔
پلان کے مطابق یہ اینٹیں اگلے مہینے تیانزو۔8 کارگو خلائی گاڑی کے ذریعے تیانزو خلائی اسٹیشن بھیجی جائیں گی۔
چین سائنسی ایجادات اور وسائل کی تلاش کے لیے سنہ 2035 تک چاند کے جنوبی قطب کے قریب بین الاقوامی لونر تحقیقی اسٹیشن ILRS تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس 3 سالہ تجربے میں سائنس دان اینٹوں پر ریڈی ایشن اور مختلف درجہ حرارت کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…