فیصل واوڈا نے کہاکہ فیض کو معلوم ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ کے دن گنے جاچکے ہیں، اصل میں فیض حمید علی امین گنڈاپور کے ساتھ رابطے میں پکڑے گئے ہیں . انہوں نے کہاکہ باپ کے اندر جانے کے بعد پی ٹی آئی سیاسی طور پر لاوارث ہوگئی ہے، جسے اپنا باپ کہہ رہے تھے وہ اندر چلا گیا . فیصل واوڈا نے کہاکہ جنرل فیض حمید ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہیں، اور اس حوالے سے ابھی بہت سی چیزیں سامنے آئیں گی . انہوں نے پروگرام کے دوران عمران خان کا 2022 کا آڈیو کلپ بھی نشر کیا جس میں وہ کسی احتجاجی پروگرام سے متعلق بات کررہے ہیں، اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 23 اکتوبر کو کچھ بڑا ہونے والا ہے . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، جمہوریت، پاکستان اور اقتدار سب ساتھ چلتے ہیں، مولانا کے جمہوریت کے پہیے کی طرف آنے سے آپ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں . فیصل واوڈا نے کہاکہ میری نااہلی کے پیچھے بھی جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا، کیونکہ میں ان کی بات نہیں مانتا تھا . جبکہ فیض حمید جو کچھ کررہے ہیں اس کا فائدہ انہیں اور عمران خان کو ہی ہورہا تھا . انہوں نے مزید کہاکہ جنرل (ر) فیض حمید اگر وعدہ معاف گواہ بھی بن جاتے ہیں تو پھر بھی سزا سے نہیں بچ سکتے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں جو زبان استعمال کی اس کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمے داری ان پر ہے .
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب پی ٹی آئی کے پاس راہ فرار نہیں، 9 مئی انہوں نے ہی کیا، یہی مائنڈ سیٹ ہے .
متعلقہ خبریں