ریلوے کے گیٹ کیپر نے جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)کراچی سے لاہور جانی والی شالیمار ایکسپریس کو ریلوے کے ملازم نے بڑے حادثے سے کیسے بچایا؟ اس کی تفصیلات سامنے آمنے آگئی ہیں جس پر ہر کوئی محکمہ کے ملازم کو شاباش دے رہا ہے۔
محکمہ ریلوے کے گیٹ کیپر نے جب دیکھا کہ تالپور پھاٹک پر ریت سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا ہے تو اس نے جان کی پرواہ کیے بغیر سرخ جھنڈی اٹھاتے ہوئے دوڑ لگا دی۔
مدد علی 5 منٹ تک ٹریک پر دوڑتا رہا اور آوازیں لگاتا رہا کہ ہٹ جاؤ، روکو، ٹرین روکو۔ لوگ اسے روکتے رہے مگر وہ نہ رکا، ٹرین ڈرائیور نے جب اسے دیکھا تو رفتار کم کردی جس سے شالیمار ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے بچ گئی‘۔
ٹرین کو بڑے حادثے سے بچانے والے ملازم مدد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان دے کر بھی ٹرین میں سوار قیمتی جانوں کو بچانا تھا کیونکہ یہ میرا فرض ہے اور اسی سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں۔
واضح رہے کہ جمعہ 6 ستمبر کو تالپور ریلوے پھاٹک پر ریت سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو حادثہ پیش آسکتا تھا۔