حرا خان کو مختصر کپڑوں میں آڈیشن کے لیے بلانے والا ڈائریکٹر کون تھا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرا خان نے آڈیشن کے لیے ہدایت کار کی جانب سے نامناسب مطالبات کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
حرا خان پاکستان کی ڈراما انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا ہے کہ ڈرما سیریل میں کام حاصل کرنے کے لیے ان کے ساتھ کس طرح کا دھوکا کرنے کی کوشش کی گئی اور وہ اس سے کیسے محفوظ رہیں۔
حرا خان نے بتایا کہ ان کی ایک دوست نے انہیں ایک ہدایت کار کا رابطہ نمبر بتایا اور کہا کہ انہیں ایک ڈرامے کی کاسٹ کے لیے اداکارہ کی ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے مجھے آڈیشن دینے کا مشورہ دیا، مجھے بتایا گیا کہ انہیں ایک نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے۔
حرا خان نے بتایا کہ جب انہوں نے اُن معروف کاسٹنگ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ متعلقہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے پورٹ فولیو یا ان کے ماضی کے کام کے بارے میں پوچھنے کی بجائے سیدھا آڈیشن کے لیے بلا لیا۔
حرا خان بتاتی ہیں کہ اُن ڈائریکٹر نے ان کے ساتھ ہلکی پھلکی چیٹ کی، شارٹ میسیجز کیے تو میں نے انہیں فون کیا کہ آپ نے میرے کام کے بارے میں پوچھے بغیر ہی تصاویر پر مجھے آڈیشن کے لیے بلا لیا، ایسا کیوں ہے؟
حرا خان بتاتی ہیں کہ اس پر ڈائریکٹر نے کہا کہ جو پیسے لگاتا ہے ، اس کی ڈیمانڈ ہی یہی ہے کہ آپ رات 11 بجے شارٹ کپڑے پہن کر آڈیشن دینے کے لیے آ جائیں۔
حرا کا کہنا ہے کہ ‘میں نے ان سے کہا کہ میں سہ پہر 3 بجے آڈیشن کے لیے آ سکتی ہوں، لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ میں رات 11 بجے پہنچوں اور آڈیشن کے لیے مختصر کپڑے پہنوں۔’
حرا خان کا کہنا ہے کہ اس پر وہ بہت حیران ہوئیں اور یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ وہ اسکرین پر مختصر کپڑے نہیں پہنتی ہیں اور نہ ہی اتنی دیر رات کو کوئی آڈیشن دینے کے لیے تیار ہیں۔
اس پر ہدایت کار نے انہیں یقین دلایا کہ صرف پروڈیوسروں اور خود کو دیکھنے کے لیے یہ آڈیشن نجی ہوگا‘۔
حرا بتاتی ہیں کہ انہوں نے اس ڈائریکٹر کے ساتھ ہونے والی چیٹ اپنے سینیئرز کو دکھائی اور انہوں نے بھی اسے دھوکا اور جعلی قرار دیا، تب میں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور بعد میں اس واقعے کو انڈسٹری کے ایک اور ڈائریکٹر کو بھی سنایا، جنہوں نے انہیں بتایا کہ اس طرح کے مطالبات اکثر گھوٹالے اور دھوکہ دہی ہوتے ہیں۔