بلوچستان اسمبلی اجلاس، علی مدد جتک اور اسد بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ


کراچی (قدرت روزنامہ)اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے حب میں کوسٹ گارڈ سے متعلق اپنے تحفظات کااظہار کیا ۔جس پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ کوسٹ گارڈ سے متعلق رکن اسمبلی میراسد بلوچ کے تحفظات کاادراک کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ حکام کو طلب کرینگے اس سلسلے میں اپوزیشن کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ آئیں ۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ اسپیکر سے درخواست ہے کہ اسمبلی کو رولز وریگولیشن کے تحت چلایاجائے ۔اسپیکر بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان کے تجویز کی تائید کی اورکہاکہ اگرارکان کو موقع نہ دیں تو پھر شکوے شکایات کرتے ہیں البتہ میری کوشش ہے کہ اسمبلی کو رولز وریگولیشن کے تحت چلایاجائے ۔علی مدد جتک نے کہاکہ بدقسمتی سے سستی شہرت کیلئے لوگ بلوچ وپشتون کانعرہ لگا رہے ہیں ،کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ میراسد بلوچ کے وقت میں بھی موجود تھی لیکن اس وقت بھی یہی مسائل درپیش تھے ۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں میر علی مدد جتک اور میراسد اللہ بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔بعدازاں اسپیکر ودیگرارکان نے دونوں کو چھپ کرایا۔ بعدازاں اسمبلی اجلاس کوجمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔