قلات،موضع لنگاری میں ہماری اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے، انتظامیہ فوری کارروائی کریں ،رہائشی


قلات(قدرت روزنامہ)موضع لنگاری میں ہمارے زمینوں پر قبضہ گیر گروپ نے قبضہ کرلیا ہیں، وڈیرا محمد رفیق پندرانی میر اللہ بخش پندرانی، ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ان قبضہ گیر گروپ کے خلاف کارروائی کریں پریس کانفرنس سے خطاب، ڈسٹرکٹ قلات کے یونین کونسل پندران کے رہائشی وڈیرا محمد رفیق پندرانی مہر بخش پندرانی میر اللہ بخش پندرانی گل محمد پندرانی عبدالواحد پندرانی نبی بخش پندرانی نے پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباو¿ اجداد جدی پشتی زمین موضع لنگاری ضلع قلات میں واقع ہیں گزشتہ روز چند قبضہ گیر گروپ نے قبضہ کر لیا ہے ان قبضہ گیروں کے پاس نہ کوئی قانونی کاغذات ہیں نہ کتونی ہیں پھر بھی آکر زور زبردستی ہمارے جدی پشتی زمینوں کو قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا آج اس پریس کانفرنس کے زریعے ضلعی انتظامیہ کو بتا رہے ہیں کہ ان قبضہ گیر گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ زمین آباو¿ اجداد سے ہیں ہمارے ساتھ ان کی کتونی کاغذات سب کچھ ہیں لہذا ان قبضہ گیر گروپ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی بھی ثبوت کاغذات ہیں تو لائے انہوں نے کہا کہ سرکار قبضہ گیر گروپ سے ہمیں تحفظ دیں اور ہمارے آباو¿ اجداد جدی پشتی زمینوں کو ہمارے حوالے کریں بصورت دیگر ہم عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔