نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اپنے حلقہ انتخاب کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا . ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے کی خواتین کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور انکے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے . بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خواتین کو آگے لانے کے لئے پروگرامز پر کام جاری ہے . ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ ہم خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے . مشترکہ اقدامات اور تعاون سے ہی بلوچستان کی خواتین کی ترقی ممکن ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے صوبائی مشیر برائے قانون نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی . ملاقات کے دوران نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ستارہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی .
متعلقہ خبریں