بلوچستان میں خواتین کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے،ربابہ بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے صوبائی مشیر برائے قانون نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو ستارہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اپنے حلقہ انتخاب کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ صوبے کی خواتین کا معاشرے میں اہم مقام ہے اور انکے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں خواتین کو آگے لانے کے لئے پروگرامز پر کام جاری ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ ہم خواتین کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ مشترکہ اقدامات اور تعاون سے ہی بلوچستان کی خواتین کی ترقی ممکن ہے۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

9 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

19 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

27 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

36 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago