حامد میر پر قاتلانہ حملہ کا الزام جھوٹا ہے ،جو پاکستان مخالف ہیں وہ ہمارے نظریے کیخلاف ہیں، شفیق الرحمان مینگل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے ایک نجی نیوز میں گفتگو کے دوران کہا کہ کہا ہے کہ حامد میر پر کراچی میں قاتلانہ حملہ کا الزام بالکل جھوٹا الزام ہے اور اس پہ اگر یعنی ہم نے حملہ کیا ہو تو قیامت کے دن اللہ ہم سے پوچھے گے ہماری لاتعداد اور بے مثال قربانیاں ہیںجو پاکستان مخالف ہیں جو ہمارے نظریے کے مخالف ہیں وہ ہر قسم کا جھوٹ اور گند ہمارے اوپر الزامات اچھالتے رہتے ہیں لیکن ہمارا گلا میڈیا سے کہ اس نے کبھی ہمارا اس پہ موقف لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جو میرے خیال میں انسانی حقوق کے حوالے سے شہری حقوق کے حوالے سے خلاف ہے حقوق کے حوالے سے کافی ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہیں یہ سراسر جھوٹ ہے اور اس طرح کے جو الزامات ہیں تو یہ ہمارے ملک میں کورٹ موجود ہے ہمارے عدالتیں موجود ہیں کوئی ایسی چیز ہمارے بارے میں ہے تو عدالتوں میں جائے اور پیش ہوں اور الزامات اس کا ہم سامنا کرنے کے لیے عدالتوں میں تیار ہیں ۔