علی مدد جتک کا اسد بلوچ کیخلاف نازیبا زبان کےاستعمال اور نا شائستہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بی این پی عوامی
انہوں نے مزید کہا کہ عجیب بات ہے کہ علی مدد جتک جو بلوچ کوڈ اور بلوچ دودمان و تہذیب سے نابلد ہونے کی وجہ سے بھڑکیں مارتے ہوئے بچوں کی طرح شور مچاکر ہر دوسرے شخص کو کہتے ہیں کہ میں ہی اصل بلوچ ھوں اور باقی سب مجھ سے کم ہیں . مگر اس بیچارے کو شاید معلوم نہیں ہے کہ تمام بلوچ ایک ہی نسل اور خون سے تعلق رکھتے ہیں اور کوئی کسی سے کمتر یا بالاتر نہیں ھے . اور آج کے بلوچ نے امتیازی حیثیت کو راج اور گلزمین سے وفاداری کو ہی ترجیحات میں شامل کردی ہے اور عزت وتکریم کا پیمانہ بھی یہی طے ھے . لھٰذا آپ خوش فہمی میں نہ رہیں کہ پیپلز پارٹی کی اس جعلی مینڈیٹ والی حکومت میں رہ کر صرف آپ ہی اصل بلوچ ہیں اور باقی سب آپ سے کمتر ہیں ، اپنے منہ کو لگام دو ہم سب بلوچ ہیں اور جواب دینا اچھی طرح جانتے ہیں ، اب یہ صیح ھوا کہ راجی رھشون میر اسد اللہ صاحب نے آپ کو منہ توڑ جواب دے کر آپ کی حیثیت سب کو بتا دی، اب بہتر ہے کہ خاموشی سے اپنا دلالی جاری رکھو اور اپنے سے سینئر اور باوقار لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آو ، ہمیں پتہ ھے کہ آپ کہاں سے اسمبلی تک پہنچے ھو اور ہمیں یہ بھی پتہ ہے کہ آپ کس کے کہنے پر اتنی اُچھل کود کر کے ولگریٹی دکھا رہے ہو مگر یہی سے سدھر جاؤ نہیں تو عوامی کے کارکنان آپ سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں ، میر اسد بلوچ صرف اپنے پارٹی کا صدر نہیں بلکہ بلوچستان کے ایک پروقار اور نڈر قوم پرست رہنما ہیں جنہوں نے بلوچ قوم کیلئے قربانیاں دیں ہیں . انہوں نے کہا کہ یہ تو ھماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں انتخابات کے نتائج دن دھاڑے تبدیل کئے جاتے ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت فرمائشی ہے . اگر صوبے میں شفاف انتخابات ھوں تو آپ جیسے لوگ جلد بے روزگار افراد میں شامل ھونگے . . .