تربت ،حساس ادارے کے دفتر کے قریب سے ماٹر گولہ برآمد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تربت میںحساس ادارے کے دفتر کے قریب سے ماٹر گولہ برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے بی اینڈ آر کالونی کے قریب واقعہ حساس ادارے کے دفتر کے قریب مشکوک چیز کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ۔ مشکوک اشیاءکو چیک کر نے پر قریبی واقعہ جھاڑیوں سے ایک مارٹر گولہ ملا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔