بلوچستان کیساتھ زیادتی ہورہی ہے ،لوگوں کی بات نہ سنی گئی تو حالات مزید خراب ہوں گے،اسد بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں 6فی صد بلوچستان کاکوٹہ ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہورہاہے کوسٹ گارڈ میں بلوچستان کے لوگ نہیں ہیں بلوچستان کے ساتھ جہاں زیادتی ہورہی ہے اس کا نوٹس لیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کالونی مت سمجھیں کوسٹ گارڈ والے بلوچستان کے لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں اسمبلی میں ہماراکام کیاہے ، امن کے طلب گار روزانہ باتیں کرتے ہیں مگر عزت نہیں دیتے تھانے ، عدالت اور اسمبلی سے لوگ مایوس ہیں ۔اسد بلوچ نے کہا کہ اگر لوگوں کی بات نہ سنی گئی تو حالات خراب ہوں گے بلوچستان کے حالات اس وقت ٹھیک ہوں گے جب شفاف الیکشن ہوں جس کے جواب میں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوسٹ گارڈ حکام کوبلوائیں گے ان سے پوچھے گے اسپیکر ایوان کو رول کے مطابق چلائیں ۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی کو وقوائد کے مطابق چلائیں گے۔