پاکستان

حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تردید کردی۔
قومی اسمبلی میں آصفہ بھٹو زرداری ، نوید قمر، نفیسہ شاہ اور اعجاز جھاکرانی نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور پاک ہی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ وفاقی وزیررانا تنویر نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ کابینہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے سمیت تمام آپشنز پر بات کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ختم کرنے یا بند کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔ صرف تنظیم نو اور بہترکرنے کی بات کی جارہی ہے۔ ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
رانا تنویر نے مزید کہا کہ ری اسٹرکچرنگ پر اسٹیک ہولڈرز کے مشورے کے ساتھ آگے چلیں گے۔ منسٹر انچارج کے طور پر کئی دفعہ کہا ہے کہ ری اسٹرکچرنگ کی بات ہورہی ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی پراجیکٹس صوبائی محکمے دیکھیں گے۔ مینٹیننس کا معاملہ سی ڈی اے کے حوالے کردیا گیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنا حکومت کا فیصلہ ہے۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جگہ ایک اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں