نوشکی، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی رہنما کو قتل کردیا
نوشکی (قدرت روزنامہ) ڈگری کالج کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکےجے یو آئی کے رہنماء میر ظہور بادینی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے میر ظہور احمد کے گن مین زخمی ہوئے ہیں،زخمی اورجاں بحق شخص کی نعش کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔واقعے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ظہور بادینی کو 7 گولیاں لگی ہیں۔دوسری جانب جے یو آئی نے میر ظہور بادینی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،ضلعی رہنماء جے یو آئی نوشکی کا کہنا ہے پولیس ناکہ بندی کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔