اسلام آباد

پاکستان میں وی پی این کی بندش، پی ٹی اے کیا کہتی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبروں میں وی پی اینز کو بلاک کرنے کے حوالے سے کوئی صداقت نہیں، پاکستان میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے۔
تاہم، پی ٹی اے تمام آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں وغیرہ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ اپنے آئی پی کو وی پی این استعمال کرنے کے لیے رجسٹر کریں تاکہ کسی بھی خلل کی صورت میں ان اداروں کو انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق وی پی این رجسٹریشن ایک ’ون ونڈو آپریشن‘ ہے جو پی ٹی اے اور پاکستان سوفٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے، رجسٹریشن کے اس عمل میں 2 سے 3 دن درکار ہوتے ہیں اور یہ مفت ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بلاتعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لیےکوئی بھی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے درج ذیل لنک https://ipregistration.pta.gov.pk استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں