خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرہ کیوں کیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرہ کیا، جس کی قیادت پشاور کی ضلعی صدر عرفان سلیم کر رہے تھے۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے سنگجانی جلسہ میں قانون کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایف آر درج کی تھی۔ اور رات گئے چیئرمین گوہر خان سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔