فورتھ شیڈول میں 300 افراد کے نام حتمی طور پر شامل ،130 افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ،محکمہ داخلہ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں ،محکمہ داخلہ نے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے ، زرائع محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درجنوں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں اور انہیں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)ور پولیس کو رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، یہ کارروائی ضلعی انٹیلی جنس کمیٹیوں کی سفارشات پر کی گئی ہے کہ درجنوں نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے تقریبا 300 لوگوں کے نام حتمی طور پر منتخب کیے گئے ہیں، ان میں سے تقریبا 130 افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔