چاغی، زائد المیاد انجیکشن لگانے سے بچے کی حالت ،عطائی ڈاکٹرگرفتار


چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی بازار میں عطائی ڈاکٹر کے کلینک پر 5 سالہ بچے وقار احمد ولد نور احمد کو زائد المیاد انجیکشن لگانے کی وجہ سے بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی۔ ابتدائی علاج کے بعد بچے کو دالبندین ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر حالت کی مزید خرابی کے پیش نظر اسے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ بچے کی حالت بہت بگڑ گئی ہے اور انہوں نے متعلقہ کلینک کے مالک عبدالمنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چاغی انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عبدالمنان کو گرفتار کر لیا ہے۔