لورالائی، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، باپ بیٹا زخمی


لورالائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، ایک شخص جاںبحق جبکہ باپ بیٹا زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملا رحیم ولد حسن خان حمزہ زئی سلارزئی ساکن برڈ جاں بحق جبکہ قدم جان ولد وزیر خان اور اس کا 3سالہ بیٹا رحمت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ تحقیقات کررہی ہے ۔