جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی ہے ،جمہوری قوتوں کی صفوں میں کھڑا ہوں، محمود اچکزئی


اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں بیٹھی تمام سیاسی جماعتوں کا امتحان ہے ملک میں جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی پہلے سے جاری تھی جو اب کھل کر سامنے آگئی ہے میں اس لڑائی میں جمہوری قوتوں کی صفوں میں کھڑا ہوں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کی لڑائی میں ہم جمہوری صفوں میں کھڑے ہوں گے ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا، دیکھیں گے کہ میدان میں کون قربانی دیتا ہے، جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں، ہم قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔ قومی اسمبلی میں سوال اٹھا دیا کہ بتایا جائے نواز شریف نے 10 سالہ جلا وطنی کیوں کاٹی؟ ن لیگی قیادت پر بھی تنقید کی جس پر ایوان میں موجود ن لیگی ارکان نے احتجاج کیا۔ ہم نے پاکستان کے آئین کے دفاع کا حلف لیا تھا۔ آئین کے تحفظ کے لیے جتنی قربانیاں دینی پڑیں ہم دینے کو تیار ہیں۔ یہ لڑائی گرم ہو گی اور ہم دیکھیں گے کہ میدان میں کون قربانی دیتا ہے۔میں چیخ رہا تھا آپ نہیں سن رہے تھے بڑا اہم بل ہے آپ نے کمیٹی کو بھیجا یہ غلط ہے