حب، میں قتل و غارت گری جاری، ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی


حب(قدرت روزنامہ)حب شہر میں قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری پیر کی شب ایک شہری کے قتل کی واردارت کے بعد مینگل کی صبح کو ایک دوسرے شہری کو بھی گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا مقتول کندھ کوٹ کشمور کا رہائشی تھا ،پولیس مقتولین کے لواحقین کو طفل تسلیاں دینے تک محدود قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام شہر میں لوٹ مار ڈکیتی اور قتل کی پے درپے وارداتوں کے بعد خوف وہراس پھیل گیا پولیس نے حب شہر کو چور ڈاکوئوں لیٹروں اور قاتلوں کو ٹھیکے پر دے دیا اعلیٰ پولیس حکام بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ایک اطلاع ملنے پر حب بیروٹ پولیس نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25سے چند فرلانگ کے فاصلے پر اشوک پمپ کے عقب سے خون میں لت پت گولیوں سے چھلنی ایک شخص کی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی ہے جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے بیروٹ پولیس کے مطابق مقتول کے جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے مقتول کی شناخت 35سالہ میوو ولد برکت علی ساکن کندھ کوٹ کشمور کے نام وپتہ سے ہوئی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کی شب سٹی تھانہ کی حدود میں آفتاب چوک پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاوید رند نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا حب شہر میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر پولیس صرف طفل تسلیوں پرکام چلا رہی ہے نہ تو کوئی چور اور نہ کوئی ڈکیت اور قاتل پکڑا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے شہریوں تاجروں کے بارہا احتجاج اور مقتولین کے ورثاء کے احتجاج کے باوجود اعلیٰ پولیس حکام کی بھی اس تمام معاملے میں خاموشی شہریوں تاجروں بالخصوص متاثرین کی تشویش میں اضافے کا سبب بنتی جارہی ہے ۔