بلوچستان
کوہلو،14 غیر حاضری اساتذہ ملازمت سے برخاست ، 25 کو شوکاز نوٹس جاری
کوہلو(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم کی طویل غیر حاضریوں پر اساتذہ کے خلاف کارروائی ۔14اساتذہ ملازمت سے برخاست ، 25کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ طویل عرصے تک تعلیمی اداروں سے غیر حاضر 14اساتذہ ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری کے جاری دو مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے فیصلوں کی روشنی میں 14اساتذہ کو ملازمت سے برخاست جبکہ 25اساتذہ کو جواب طلبی جمع نہ کرنے اور غیر تسلی بخش جواب دینے پر ایک اور شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ مری کے مطابق متعدد اساتذہ کے تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی گئی ہے اور یہ تمام فیصلے محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے کئے جارہے ہیں۔